عبدالرؤف عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

عبدالرؤف عمرہ کی سعادت حاصل  کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

بھیرہ(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام تحصیل بھیرہ کے ناظم عمومی مولانا محمد عبدالرؤف راشدی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

 ان کی بیرونِ ملک موجودگی کے دوران تنظیمی امور کی انجام دہی کے لیے مولانا عمیم الاحسان کو قائم مقام ناظم عمومی جمعیت علماء اسلام تحصیل بھیرہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں مجلس عاملہ جمعیت علماء اسلام تحصیل بھیرہ اور تحصیل بھر کے تمام یونٹس کو باقاعدہ اطلاع کر دی گئی ہے ۔ مولانا عمیم الاحسان اپنے دورِ ذمہ داری میں تنظیمی معاملات اور جماعتی امور کی نگرانی کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...