بچے کو فصلوں میں لے جا کر اجتماعی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کی حدود میں دو اوباشوں نے 8 سالہ کمسن بچے کو مبینہ طور پر ورغلا کر فصلوں میں لے جا کر اجتماعی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق مٹھ لک کے رہائشی اقبال احمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا کمسن بیٹا گزشتہ شام تقریباً 4 بجے مسجد گیا تھا جہاں سے نعمان اور فرمان مبینہ طور پر اسے موٹرسائیکل پر بٹھا کر فصلوں میں لے گئے اور وہاں بچے کے ساتھ دونوں نے مبینہ زیادتی کی۔ واقعے کے بعد کمسن بچہ شدید متاثر ہوا،پولیس سے واقعے کی مکمل تحقیقات اور قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments