گولے والا اڈہ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم، 3 افراد زخمی
میانوالی (نامہ نگار )گولے والا اڈہ، ایم ایم روڈ میانوالی کے قریب تیز رفتار بلوچ کمپنی کی اے سی بس ٹریلر سے پیچھے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ، جن میں دو کی حالت شدید جبکہ ایک معمولی زخمی بتایا گیا ہے ۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور دو شدید زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو کے مطابق حادثے میں 33 سالہ آصف ولد عطا محمد سکنہ بھکر متعدد فریکچر کے باعث شدید زخمی جبکہ 18 سالہ امجد خان ولد ظفر سکنہ نوٹک بھکر دائیں ٹانگ کے فریکچر کے باعث شدید زخمی ہوا۔ 36 سالہ محمد انیس ولد یونس سکنہ لیہ معمولی زخمی ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments