پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کیخلاف میانوالی میں جماعت اسلامی کی دستخطی مہم شروع
میانوالی (نامہ نگار )پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی دستخطی مہم کا میانوالی شہر میں آغاز کردیا گیا۔
اس سلسلہ میں محلہ ہاشم شاہ میں کیمپ لگایا گیا، جہاں سینکڑوں افراد نے عوامی مطالبات کی حمایت میں محضرنامے پر دستخط کیے ۔جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف مہم جاری ہے ۔ ضلع میانوالی میں یکم اکتوبر سے دستخطی مہم شروع کی گئی، جس کے سلسلہ میں محلہ ہاشم شاہ میں کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کا افتتاح امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کیا۔ سینکڑوں افراد نے کیمپ کا دورہ کیا اور محضرنامے پر دستخط کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments