جوہر آباد میں خود رو جھاڑیوں کی بھرمار، شہری عدم تحفظ کا شکار

 جوہر آباد میں خود رو جھاڑیوں کی  بھرمار، شہری عدم تحفظ کا شکار

خوشاب (نمائندہ دنیا )ضلعی صدر مقام جوہر آباد میں اندرون شہر پبلک مقامات اور سڑکوں کے اطراف خود رو جھاڑیوں کی بھرمار نے شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

قد آدم جھاڑیاں حشرات الارض اور جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہیں بننے کے باعث شہریوں اور ملحقہ آبادیوں کے مکینوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھا رہی ہیں۔عوامی حلقوں کے مطابق شہر کے بیشتر کھلے مقامات پر جھاڑیاں اُگ آئی ہیں۔ جس کے باعث بالخصوص رات کے وقت وہاں سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ شہریوں نے کہا کہ بلدیہ جوہر آباد اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے لیے عملہ موجود ہونے کے باوجود اس مسئلے پر توجہ نہیں دی جا رہی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو خود رو جھاڑیوں کی تلفی کا پابند بنایا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جھاڑیوں کے خاتمے سے شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہونے کے ساتھ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...