اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار 2 ملز موں سے اسلحہ برآمد
کندیاں (نمائندہ دنیا )ہرنولی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان سے مستعملہ اسلحہ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہرنولی سب انسپکٹر وسیم اکبر خان اور ان کی ٹیم نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان حسیب اللہ ولد احسان اللہ سکنہ چک نمبر 14 ایم ایل سے پسٹل 30 بور اور رحمت اللہ ولد عطا محمد سکنہ چک نمبر 7 ایم ایل سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق دریافت پر دونوں ملزمان اسلحہ رکھنے کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کرسکے ، جس پر ان کے خلاف تھانہ ہرنولی میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments