ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز میڈیکل کالج اور ڈریم لینڈ فیملی پارک کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز میڈیکل کالج  اور ڈریم لینڈ فیملی پارک کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیہ نے مریم نواز میڈیکل کالج اور ڈریم لینڈ فیملی پارک کا دورہ کیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل کالج کے اکیڈمک بلاک کے مختلف شعبہ جات میں جاری تعمیر و مرمت کے کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایس ڈی او بلڈنگز اور متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل اور اکیڈمک بلاک میں تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کام مزید تیز کرکے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے ایم ایس اور موقع پر موجود سکیورٹی عملے کو ہسپتال کے سامان کی حفاظت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈریم لینڈ فیملی پارک کا دورہ کیا، جہاں پارک میں صفائی ستھرائی کے نظام اور تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...