سابقہ مقدمے کی رنجش پر دکاندار پر مسلح افراد کا دھاوا، تشدد

سابقہ مقدمے کی رنجش پر دکاندار  پر مسلح افراد کا دھاوا، تشدد

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سابقہ مقدمے کی رنجش پر مسلح افراد نے دکاندار پر حملہ کرکے اسے آہنی راڈ، ٹوکے اور سوٹوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔ پولیس نے 26 نامعلوم افراد سمیت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 کامران، محمد علی، ہاشم، اربان اور ذیشان سمیت 26 نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر دکان میں داخل ہوئے اور محمد عرفان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ جان بچانے کے لیے محمد عرفان ساتھ والی دکان میں چلا گیا تو ملزمان وہاں بھی پہنچ گئے اور مبینہ طور پر آہنی راڈ، ٹوکے اور سوٹوں کے وار کرکے اسے زخمی کردیا۔ واقعے کی وجہ سابقہ مقدمے کی رنجش اور دشمنی بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور مزید تفتیش شروع کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...