پولیس کو گمشدہ بچہ مل گیا، ورثا کی تلاش

 پولیس کو گمشدہ بچہ مل گیا، ورثا کی تلاش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ جھال چکیاں پولیس کو گمشدہ بچہ مل گیا، وارثان کی تلاش شروع جاری،بتایا جاتا ہے کہ تھانہ جھال چکیاں پولیس کو ایک لاوارث بچہ ملا ہے جس کے وارثان تاحال تلاش نہیں ہو سکے ۔

 پولیس کے مطابق بچہ سن سکتا ہے تاہم بولنے سے قاصر ہے ، جس کے باعث اس کی شناخت اور اہلخانہ تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص بچے کو پہچانتا ہو یا اس کے والدین اور لواحقین کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو فوری طور پر تھانہ جھال چکیاں پولیس سے رابطہ کرے تاکہ بچے کو اس کے اہلخانہ سے ملایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...