2 خواتین پر کروڑوں کے زیورات، نقدی چوری کا الزام
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے استقلال آباد میں گھر کی صفائی اور کچن کے کام کے لیے چند روز قبل رکھی گئی دو نامعلوم خواتین مبینہ طور پر لاکھوں روپے نقدی اور کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئیں، پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔
گھر کے سربراہ حسنات حیدر کے مطابق دونوں خواتین کو تین روز قبل بطور ملازمہ گھر میں رکھا گیا تھا۔ گزشتہ روز دونوں خواتین نے کپڑے دھونا شروع کیے ، اس دوران ایک خاتون نے اس کی ہمشیرہ کو اوپری منزل سے کپڑے لانے کے لیے بھیج دیا۔ اسی دوران مبینہ طور پر نچلی منزل کے کمرے میں موجود مقفل الماری توڑ کر 5 لاکھ روپے نقدی اور تقریباً ایک کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرلیے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments