سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے جو کچھ ہو سکا کرونگی :وزیر اعلیٰ کی رانا منور سے گفتگو

سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے جو کچھ ہو سکا  کرونگی :وزیر اعلیٰ کی رانا منور سے گفتگو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلی مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر عبدالرزاق ڈھلوں اور جنرل سیکرٹری و چیئرمین زکوٰۃ و عشر پنجاب رانا منور غوث سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔۔

 سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے جو کچھ ہو سکا کروں گی سب سے پہلا دورہ وزارت اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سرگودھا کا کیا اور وہاں پر نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا اور الحمدﷲ اب وہ باقاعدہ طور پر ایکٹیو ہو چکا ہے اور وہاں پر لوگوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اس کے علاوہ سرگودھا میں واسا کا قیام بھی ہماری حکومت کا کارنامہ ہے۔ جبکہ سرگودھا کی مختلف شاہراہوں کو مکمل کیا جا رہا ہے سیف سٹی پروجیکٹ بھی ہماری حکومت نے سرگودھا کو دیا یہ وہ منصوبہ جات ہیں جو صرف چند ہیں ابھی سرگودھا کی تعمیر و ترقی کے لیے ہم سے جو کچھ ہو سکا وہ کریں گے انشائاﷲ ہماری کوشش ہوگی کہ سرگودھا کے تمام علاقوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے اس کے علاوہ سرگودھا میں چلڈرن ہسپتال اور کینسر ہسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...