نجی سکول سے پرنسپل کا لیپ ٹاپ چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے سید نو میں نامعلوم چور نجی سکول کے دفتر کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوگئے اور الماری کا شیشہ توڑنے کے بعد پرنسپل کا قیمتی لیپ ٹاپ چوری کرکے فرار ہوگئے ۔
ایف آئی آر کے مطابق نجی گرائمر سکول کے پرنسپل سید علی حیدر نے بتایا کہ صبح سکول پہنچنے پر دفتر کا دروازہ کھلا ملا اور پڑتال کرنے پر لیپ ٹاپ غائب پایا گیا،پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments