دودہ کالونی میں ٹرانسفارمر کی 3 کوائل چوری، بجلی کی بندش
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے دودہ کالونی میں نامعلوم چور 25 کے وی اے ٹرانسفارمر کی تین کوائل چوری کرکے لے گئے ، جس کے باعث علاقے میں بجلی کی طویل بندش سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فیسکو حکام کے مطابق گزشتہ نصف شب کے قریب نامعلوم ملزمان نے مین سڑک کے کنارے نصب ٹرانسفارمر سے تین کوائل نکال لیں، جن کی مالیت ایک لاکھ 88 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔ فیڈر انچارج محمد شعیب کی اطلاع پر فیسکو افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور واقعے کی تصدیق کی۔ بجلی کی بندش سے معمولات زندگی متاثر ہونے پر فیسکو حکام نے پولیس سے کارروائی کی درخواست کی، جس پر پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments