ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید جواب دیتی جا رہی :ملک عرفان حیدر

 ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید  جواب دیتی جا رہی :ملک عرفان حیدر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صدر انجمن تاجران کارخانہ بازار ملک عرفان حیدر نے کہا ہے کہ ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید جواب دیتی جا رہی ہے۔۔۔

 اور دکانداروں کے لیے کرایہ ملازمین کی تنخواہ بجلی گیس کے بل بچوں کی فیسیں گھر کے کرائے ادا کرنا بھی ناممکن ہوتا جا رہا ہے ان حالات میں موجودہ حکمرانوں کے لیے الارمنگ صورتحال پیدا ہو رہی ہے اگر کاروباری سرگرمیوں کی حالت یہی رہی تو عوام ڈاکے ڈالنے پر مجبور ہو جائیں گے جب غریب کے منہ سے روٹی کرنے والا چھیننے کی کوشش کی جائے گی تو پھر حالات خراب ہوں گے پاکستان کے معاشی حالات انتہائی خطرناک ہے ۔حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ 11 ،11 ارب روپے کے جہاز خریدنے کی بجائے عوام کی حالت بدلنے پر توجہ دے مہنگائی کو کنٹرول کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...