غذائی قلت کا خدشہ ،نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر:سمیرا ملک
غذائی قلت کا خدشہ ،نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر:سمیرا ملک کالا باغ ڈیم جیسے اہم منصوبے کو سیاسی اختلافات کی نذر کر دیا گیا:سابق وزیر
خوشاب (نمائندہ دنیا )سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں پانی اور توانائی کے بحران پر قابو پانے اور زرعی معیشت کے استحکام کے لیے آبی ذخائر میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ نئے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ نہ دی گئی تو زرعی معیشت متاثر ہونے اور غذائی قلت کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے دریاؤں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بڑے ڈیم تعمیر کیے ، جبکہ پاکستان میں نئے آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے عملی پیش رفت محدود رہی۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم جیسے اہم منصوبے کو سیاسی اختلافات کی نذر کر دیا گیا۔سمیرا ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش آبی مسائل کے حل کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی اور نئے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دینا ضروری ہے ۔ ان کے بقول آبی ذخائر میں اضافے سے زرعی ضروریات پوری کرنے اور توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments