مڈھ رانجھا: بجلی کی لٹکتے تار شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے

 مڈھ رانجھا: بجلی کی لٹکتے تار شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے

مڈھ رانجھا: بجلی کی لٹکتے تار شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے تار نئے مکانات کی تعمیر میں بھی رکاوٹ بن ر ہے ،بڑے حادثے کا خدشہ

مڈھ رانجھا (نمائندہ دنیا) مڈھ رانجھا میں گھروں اور دکانوں کی چھتوں کے قریب سے گزرنے والی بجلی کے ہائی وولٹیج تار شہریوں کے لیے سنگین مسئلہ بن گیا، جبکہ علاقہ مکینوں کو کسی بڑے حادثے کا خدشہ لاحق ہے ۔ تھانہ چوک کے قریب نئی آبادی میں رہائشی پلاٹوں کے اوپر سے گزرنے وا لے ہائی وولٹیج بجلی کے تار انتہائی نچلی سطح پر لٹک ر ہے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ تار نئے مکانات کی تعمیر میں بھی رکاوٹ بن ر ہے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے تار کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کے کنارے بجلی کے کھمبے نصب کرکے تاروں کی لائنیں درست کی جائیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔شہریوں نے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور بجلی کی تاروں کی درستگی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...