طوفان سے گرنے والا درخت ہٹا کر5روز بعد راستہ بحال

 طوفان سے گرنے والا درخت ہٹا کر5روز بعد راستہ بحال

طوفان سے گرنے والا درخت ہٹا کر5روز بعد راستہ بحال آمدورفت متاثر تھی، شہریوں اور سکول و کالج کے طلبہ کو مشکلات کا سامنا تھا

کندیاں (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سروسز ماجد بن احمد کے احکامات پر محکمہ جنگلات نے پپلاں میں اونر مائنر نہر کے کنارے گرنے والا بھاری بھرکم درخت ہٹا کر راستہ بحال کردیا۔ شدید بارش اور آندھی کے باعث درخت گرنے سے گزشتہ پانچ روز سے آمدورفت متاثر تھی، جس کے باعث شہریوں اور سکول و کالج کے طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا تھا۔ صدر پریس کلب پپلاں ملک عبدالمجید بھمب کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ جنگلات کو کارروائی کی ہدایت کی، جس پر درخت ہٹا کر راستہ بحال کردیا گیا۔ اہل علاقہ نے بروقت کارروائی پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...