میانوالی بنوں روڈ پر گڑھے حادثات کا باعث بننے لگے

 میانوالی بنوں روڈ پر گڑھے حادثات کا باعث بننے لگے

میانوالی بنوں روڈ پر گڑھے حادثات کا باعث بننے لگے متعلقہ حکام کو کسی بڑے حادثے کا انتظار کرنے کے بجائے اقدامات کرنے چاہیئں

داؤدخیل (نمائندہ دنیا )حالیہ بارشوں کے بعد میانوالی بنوں روڈ سمیت مختلف شاہراہوں کے کنارے بننے والے گڑھے شہریوں کے لیے خطرے کا باعث بن گئے ۔ میانوالی بنوں روڈ پر تری خیل اڈہ کے قریب الیکٹرک بس سٹاپ کے ساتھ سڑک کے کنارے بننے والا گہرا گڑھا کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔ مذکورہ بس سٹاپ پر مسافروں کے ساتھ بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے ، جس کے باعث یہ گڑھا ان کے لیے بھی شدید خطرے کا باعث ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق گڑھا تری خیل پل کے قریب واقع ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی تری خیل پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ اور الیکٹرک بس سٹاپ بھی موجود ہے ، تاہم اس کے باوجود تاحال گڑھا پُر کرنے کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔

شہریوں نے محکمہ ہائی وے کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو کسی بڑے حادثے کا انتظار کرنے کے بجائے فوری طور پر کارروائی کرنی چاہیے ۔اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ میانوالی بنوں روڈ کے علاوہ جرنیلی روڈ اور میانوالی کالا باغ روڈ سمیت دیگر شاہراہوں کا بھی سروے کرکے سڑکوں کے کنارے موجود تمام گڑھے فوری طور پر پُر کیے جائیں تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جاسکے ۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اس مسئلے پر فوری توجہ دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...