13 خطرناک گینگز گرفتار، 78 لاکھ سے زائد مالِ مسروقہ برآمد
13 خطرناک گینگز گرفتار، 78 لاکھ سے زائد مالِ مسروقہ برآمد 32 ملز موں کو حراست لیا گیا ،شہریوں کے تحفظ کے لیے الرٹ ہیں :ڈی پی او
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کلین اپ آپریشن کے دوران سرگودھا پولیس نے ماہ ستمبر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث 13 خطرناک کریمنل گینگز کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 32 ملز موں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار گینگز چوری، ڈکیتی اور نقب زنی سمیت مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا اور برآمد ہونے والا مالِ مسروقہ قبضے میں لے لیا۔ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا کہ سرگودھا پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر، خصوصاً چوری، ڈکیتی اور نقب زنی میں ملوث گینگز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں تاکہ متاثرہ شہریوں کو ریلیف اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments