خوشاب:گندم کی زیادہ سے زیادہ کاشت کیلئے اقدامات کی ہدایتق
خوشاب:گندم کی زیادہ سے زیادہ کاشت کیلئے اقدامات کی ہدایتقگندم کی خریداری کیلئے باردانہ، مقررہ اہداف اور آئندہ بوائی کے سیزن پر بریفنگ
خوشاب (نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں گندم کی آئندہ فصل اور سال 2026-27 کے دوران زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کی تیاریوں اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چودھری مزمل نے گندم کی خریداری کے لیے باردانہ، مقررہ اہداف اور آئندہ بوائی کے سیزن کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گندم کی زیادہ سے زیادہ کاشت کے لیے تمام متعلقہ محکمے مربوط اقدامات کریں۔ کاشتکاروں کو بروقت بوائی، زرعی مداخل اور دیگر ضروری امور کے حوالے سے رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جائیں۔اجلاس میں اے ڈی سی آر خرم حمید، اسسٹنٹ کمشنرز خوشاب، نور پور اور نوشہرہ، کسان اتحاد کے صدر ملک عصمت اللہ اور دیگر کسان نمائندگان نے شرکت کی۔ کسان رہنماؤں نے حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کا موجودہ نرخ 3500 روپے فی من مقرر کیے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments