بھیرہ بار میں ڈسپنسری کیلئے اقدامات جلد مکمل ہو نگے ، سی او ہیلتھ
بھیرہ بار میں ڈسپنسری کیلئے اقدامات جلد مکمل ہو نگے ، سی او ہیلتھ بار کا بینہ ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے آئندہ بھی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی
بھیرہ (نامہ نگار ) تحصیل بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے صدر مہر حبیب نواز وینس ایڈووکیٹ کی قیادت میں بار کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف سے ملاقات کی۔ وفد نے بھیرہ بار میں ڈسپنسری کے قیام سمیت دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وفد میں بار کے ایگزیکٹو رکن چودھری بلال زکریا ایڈووکیٹ، رانا ثناء اللہ ایڈووکیٹ اور احمد ہارون رانجھا ایڈووکیٹ شامل تھے ۔ چودھری بلال زکریا ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف نے وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بھیرہ بار میں ڈسپنسری کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جلد مکمل کیے جائیں گے اور ان شا اللہ بہت جلد ڈسپنسری کا باقاعدہ افتتاح کردیا جائے گا۔چودھری بلال زکریا ایڈووکیٹ نے کہا کہ بار کابینہ اپنے معزز ممبران کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے آئندہ بھی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔ بار ارکان کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments