ریونیو کورٹ میں 50 کیسز کی سماعت، 31 کے موقع پر فیصلے
ریونیو کورٹ میں 50 کیسز کی سماعت، 31 کے موقع پر فیصلےمتعلقہ ریونیو افسروں کو قانون کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد نے ریونیو کورٹ میں 50 کیسز کی سماعت کی، جن میں سے 31 کیسز کے موقع پر ہی فیصلے کر دیے گئے ۔اے ڈی سی آر نے سائلین کے مسائل سنے اور متعلقہ ریونیو افسروں کو قانون اور میرٹ کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست اقدامات اور گڈ گورننس کے وژن کے تحت شہریوں کو فوری اور آسان انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریونیو سے متعلق معاملات میں سائلین کو غیر ضروری تاخیر اور دفتری مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ۔ ریونیو کورٹس کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنا اور زیر التوا کیسز کو میرٹ پر جلد نمٹانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments