اندرون شہر دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت

اندرون شہر دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت

اندرون شہر دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت ٹریفک کے مسائل کے ساتھ ساتھ حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے : شہری

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس کی مبینہ عدم دلچسپی کے باعث شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے باوجود گتا، کباڑ اور دیگر سامان سے لدی گاڑیوں کی رہائشی علاقوں میں قائم گوداموں تک آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے ، جس سے کسی بھی وقت حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اندرون شہر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد ہونے کے باوجود گتا اور کباڑ وغیرہ سے لدی گاڑیاں دن کے اوقات میں گنجان آباد علاقوں میں واقع گوداموں تک پہنچتی ہیں اور وہاں سے سامان لوڈ اور ان لوڈ کیا جاتا ہے ۔ شہریوں کے مطابق اس صورتحال کے باعث ٹریفک کے مسائل کے ساتھ ساتھ حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس مبینہ طور پر کارروائی کرنے کے بجائے چالان کرنے پر زیادہ توجہ دے رہی ہے ۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے صورتحال کا نوٹس لے کر دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...