ستمبر میں 477 اشتہاری گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآ مد

ستمبر میں 477 اشتہاری گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآ مد

ستمبر میں 477 اشتہاری گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآ مدغیر قانونی اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران 142 افراد کو گرفتار کیا گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا پولیس نے ماہ ستمبر کے دوران اشتہاری مجرمان، جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 477 اشتہاری مجرمان سمیت متعدد ملز موں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ضلعی پولیس خرم اقبال کے مطابق منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں کے دوران 96 ملز موں کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضہ سے ساڑھے 7 کلو آئس، 27 کلو سے زائد چرس اور 1300 لٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران 142 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2 کلاشنکوفیں، 11 رائفلیں، 18 بندوقیں، 115 پسٹل اور ایک ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...