غیر قانونی شکار کرنیوالوں کے خلاف کارروائی، دو افراد گرفتار
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں میں فالکن کے غیر قانونی شکار کرنیوالوں کے خلاف کارروائی، دو افراد گرفتار ۔
محکمہ وائلڈ لائف رینجرز کندیاں نے غیر قانونی شکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کشتی پر فالکن کا شکار کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیاوائلڈ لائف حکام کے مطابق دونوں افراد چاہ میانہ میانوالی کے رہائشی ہیں اور مبینہ طور پر کشتی کے ذریعے فالکن کے غیر قانونی شکار میں ملوث تھے ۔ کارروائی کے دوران 7 کبوتر اور 7 دو گزے بھی برآمد کر لیے گئے ۔محکمہ وائلڈ لائف رینجرز کندیاں نے گرفتار افراد کے خلاف تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments