دُکھی اِنسانیت کی خدمت گزاری سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ،اعجاز حسین شیرازی
بھلوال(نمائندہ دنیا) سابق ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی سید اعجاز حسین شیرازی کہا ہے کہ قرآن کریم اِنسانیت کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے دین و اِسلام کی روشن تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دُنیا وآخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔
دُکھی اِنسانیت کی خدمت گزاری سے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے ۔قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم معاشرے میں بھائی چارہ’امن و امان’ اخلاقی اقدار’صبروتحمل اور رواداری کو فروغ دے سکتے ہیں ایسا معاشرہ مثالی کہلاتا ہے ۔نئی نسل کو اِسلام کیمطابق زندگی گزارنے اور اِسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا والدین اور اساتذہ اکرام کی اہم ذمہ داری ہے ۔قرآن مجید کو پڑھنے کیساتھ ساتھ اِس کے مفہوم کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments