موٹر سائیکل الیکٹروبس میں جا لگی ،مسافر خاتون زخمی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)میانوالی روڈ پر مٹھہ ٹوانہ اسٹیشن کے قریب جبی روڈسے آنیوالی تیزر فتار موٹر سائیکل ٹکرانے کے بعد الیکٹروبس میں جا لگی ،حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور الیکٹروبس کی مسافر خاتون زخمی ہوگئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا ، ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments