کار اور ڈمپر میں ٹکر حادثے میں ،تین افراد شدید زخمی
میانوالی (نامہ نگار)ایم ایم روڈ کے قریب ٹبی لنک روڈ پر کار اور ڈمپر کے درمیان ٹکر حادثے میں کار سوار تین افراد ایک مرد ، خاتون اور بچی شدید زخمی ہو گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ نہر کے قریب خطرناک موڑ پر تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر ماری حادثے میں کار بری طرح تباہ ہو گئی ریسکیو 1222 اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments