رکشوں کی تعداد، روٹس اور پارکنگ کیلئے پالیسی بنانے کامطالبہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مرکزی سیکرٹری جنرل پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین پنجاب میاں اعجاز حسین نے کہا ہے کہ۔۔۔۔
عوام کو سستی، آسان اور مؤثر سفری سہولت فراہم کرنے والا موٹر سائیکل رکشہ مناسب منصوبہ بندی اور مؤثر نگرانی نہ ہونے کے باعث ٹریفک کے دباؤ، بے ہنگم پارکنگ اور ڈرائیوروں کے روزگار کے مسائل میں اضافے کا باعث بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے مؤثر اور مستقل نظام وضع نہ کیے جانے کے باعث موٹر سائیکل رکشوں کے حوالے سے صورتحال مزید توجہ طلب ہوتی جا رہی ہے ۔ پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین پنجاب صوبہ بھر میں رکشہ ڈرائیوروں اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ کو متعدد بار تجاویز پیش کر چکی ہے اور ہر سطح پر تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے ، ۔ اگر نئے رکشوں کے اضافے اور روٹس کے حوالے سے مؤثر پالیسی نہ بنائی گئی تو ایک طرف ٹریفک کے مسائل بڑھیں گے اور دوسری طرف محدود مسافروں کے لیے زیادہ ڈرائیوروں میں مقابلہ پیدا ہوگا، جس کا براہ راست اثر رکشہ ڈرائیوروں کے روزگار اور آمدنی پر پڑے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments