ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا کا کمشنر آفس سرگودھا کا دورہ

 ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا  کا کمشنر آفس سرگودھا کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا ریجن میں نئے تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے کمشنر آفس سرگودھا کا دورہ کیا ۔۔

اور کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال،تعاون اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے آر پی او سہیل اختر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا ڈویژن میں امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے پولیس کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے بھی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے عوامی خدمت کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...