محکموں پر محکمے بنا کر تاجروں اوار شہریوں کے لیے عذاب کھڑا کیا جا رہا ،منیب سلطان چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ منیب سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے محکموں کو درست کرنے کی بجائے محکموں پر محکمے بنا کر تاجروں اور شہریوں کے لیے عذاب کھڑا کیا جا رہا ہے۔۔
حکومت سے دیکھا گیا ہے کہ کوئی بھی ایسا کام سرزد نہیں ہوا جو عوام کے لیے خوشی کا باعث بنے اب شہر بھر میں خریداروں کے لیے ای چالان کے ذریعے کیمرے ایکٹو کر دیے گئے ہیں جو لوگ 50 روپے کی چیز خریدنے آئیں گے اگر ان سے ذرا سی غلطی ہوگی تو 2ہزار روپے چالان دینا پڑے گا۔ اس طرح 50 روپے والی چیز انہیں 2050 روپے میں پڑے گی جبکہ ذلالت اس کے علاوہ ہوگی افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی عوام مخالف اقدامات اٹھا رہی ہیں اور مستقبل میں اس کے نقصانات دونوں جماعتوں کو اٹھانا پڑیں گے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments