شہری آبادیوں کے قریب ہول سیلز پوائنٹ بنانے کیلئے اقدامات شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومتی ہدایت پر شہری آبادیوں کے قریب ہول سیلز پوائنٹ بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق عام اشیاء کی باآسانی اور مناسب قیمتوں تک عوام کی رسائی ممکن بنانے کیلئے سہولت بازار،کسان بازار ،ماڈل بازاروں کے بعد آبادیوں کے قریب ترین علاقوں میں ہول سیل پوائنٹس بنانے کا اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، اس ضمن میں ڈی جی پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری کی جانب سے سرگودھا سمیت تمام اضلاع کے محکمہ زراعت کے ضلعی افسران و ایڈمنسٹرز مارکیٹ کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے ،ان پوائنٹس پر سبزی، فروٹ اور دالیں وغیرہ ہول سیل قیمتوں پر فروخت کی جائیں گی، ان ہول سیلز پوائنٹس پر اشیاء کے معیارکو بہتر رکھنے کے ساتھ ساتھ سخت مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments