حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا راستہ کھلا رہنا چاہیے ،طاہر یوسف

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا  راستہ کھلا رہنا چاہیے ،طاہر یوسف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما اور اوورسیز پاکستانی طاہر یوسف نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا راستہ کھلا رہنا چاہیے ۔۔۔

 سیاسی مسائل کا حل محاذ آرائی نہیں بلکہ بات چیت اور باہمی مفاہمت میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو اپنے اپنے مؤقف پر قائم رہنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی بات سننے اور قومی معاملات پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ، کیونکہ مسلسل سیاسی کشیدگی اور بے یقینی کا اثر براہِ راست ملکی معیشت اور عام آدمی کی زندگی پر پڑتا ہے ۔ طاہر یوسف کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف جمہوری نظام کا حصہ ہیں۔ لیکن اختلافات کو دشمنی اور تصادم میں تبدیل کرنا کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں، پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام، معاشی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...