پی ٹی آئی اپنا پلان تبدیل کرتی رہے گی ، ممتاز اختر کاہلوں

 پی ٹی آئی اپنا پلان تبدیل کرتی  رہے گی ، ممتاز اختر کاہلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ اب جیسے جیسے حکومت حکمت عملی ترتیب دے گی ویسے ویسے پی ٹی آئی بھی اپنا پلان تبدیل کرتی رہے گی کیونکہ جس طرح لوگوں کو ناکے لگا کر تنگ کیا جا رہا ہے یہ کسی طرح بھی جمہوری روایات کو فروغ نہیں دیں گے ۔

حکومت کا کام تھا کہ وہ پرامن احتجاج کے لیے آنے والے لوگوں کی حفاظت کرتی اگر کوئی اس میں شرارت کرتا اسے ضرور گرفتار کیا جاتا مگر انہوں نے قبل از وقت ہی شہروں کو بند کر کے ثابت کر دیا ہے کہ یہ عمران خان سے خوفزدہ ہیں کیونکہ 47 فارم والوں کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ پریشان ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...