آرپی او کی بچی منتہا کے گھر جا کر اس کے والد اور چچا سے ملاقات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے تھانہ سٹی سرگودھا کی حدود میں قتل ہونے والی معصوم بچی منتہا کے گھر جا کر اس کے والد اور چچا سے ملاقات کی اور افسوسناک واقعہ پر دلی اظہارِ تعزیت کیا۔
آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے بچی کے اہلخانہ سے واقعہ سے متعلق معلومات حاصل کیں اور انہیں یقین دلایا کہ مقدمہ کی تفتیش کے حوالے سے انہیں ہر ممکن قانونی معاونت اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے اور مقدمہ کی تفتیش کو میرٹ اور قانون کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments