نواز شریف ایسوسی ایٹ کالج میں تقریب کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ میاں محمد نواز شریف ایسوسی ایٹ کالج میں تقریب کا انعقاد، تقریب میں اساتذہ کرام کی شب و روز محنت، خلوص، تدریسی خدمات اور طلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ میاں محمد نواز شریف ایسوسی ایٹ کالج میں اساتذہ کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، طلبہ نے اپنے اساتذہ کے لیے محبت، احترام اور تشکر کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا، تقریب کے اختتام پر اساتذہ اور طلبہ نے مل کر ٹیچر ڈے کا کیک کاٹا اور اس خوبصورت موقع کو مزید یادگار بنا دیا۔ یہ تقریب اس عزم کی تجدید تھی کہ استاد صرف کتابی علم ہی نہیں دیتا بلکہ وہ طلبہ کے کردار، شخصیت اور مستقبل کی تعمیر میں بھی بنیادی کردار ادا کرتا ہے ، بلاشبہ، یہ ایک ایسی خوبصورت اور یادگار تقریب تھی جس میں اساتذہ کی عظمت، محنت اور شاندار کارکردگی کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments