ڈجکوٹ اور سمندری روڈ میں 3ہاؤسنگ سکیموں کی تعمیرات مسمار
ڈجکوٹ اور سمندری روڈ میں 3ہاؤسنگ سکیموں کی تعمیرات مسمار ایف ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری سے مسمار کیں
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ڈجکوٹ اور سمندری روڈ کے مختلف علاقوں میں خلاف ورزیوں کی مرتکب تین ہاؤسنگ سکیموں کی غیر قانونی تعمیرات مسمار جبکہ متعلقہ دفاتر اور گیٹس سیل کر د یئے ۔ ان میں دو غیر قانونی اضافی آبادیاں بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹو اسماء محسن کی زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محمد یاور، انفورسمنٹ انسپکٹر اسلم گجر اور دیگر متعلقہ عملے پر مشتمل ایف ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے چک نمبر 263 ڈجکوٹ کی اراضی پر قائم دو غیر قانونی اضافی آبادیوں کے خلاف کارروائی کی۔ ٹیم نے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیں جبکہ داخلی گیٹ بھی سیل کر دیا گیا۔اسی طرح سمندری روڈ پر نیاموآنہ کے قریب گلشن حرم ہاؤسنگ سکیم میں رہائشی پلاٹس کو بغیر منظوری تجارتی استعمال میں تبدیل کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وہاں تعمیر کی گئی دکانیں بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دی گئیں۔ایف ڈی اے ٹیم نے واضح کیا کہ رہائشی علاقوں میں منظور شدہ نقشے و اراضی کے استعمال کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments