فاروقہ :انجمن تاجران کے الیکشن،جوڑ تور کا سلسلہ شروع
فاروقہ :انجمن تاجران کے الیکشن،جوڑ تور کا سلسلہ شروع سر سبز ٹیم نے مین روڈ سجوکہ روڈ اورپر پودے لگا کر عوامی حمایت حاصل کر لی
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) جوں جو ں انجمن تاجران کے الیکشن قریب آ رہے ہیں جوڑ تور کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے کل جو ایک تھے آج اپنی اپنی گیم کھیل رہے ہیں سرسبز ٹیم نے مخیر حضرات کے تعاون سے مین روڈ سجوکہ روڈ اور وجھوکہ روڈ پر پودے لگا کر عوامی حمائت حاصل کی اور 2024کے انجمن تاجران کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ملک عطااﷲ صدر جبکہ حافظ عمر فاروق جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جنھوں نے سیکورٹی کا زبردست انتظام قائم کیا گذشتہ پونے دو سال میں چوری کی کوئی واردات نہیں ہوئی انھوں نے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے مین روڈ اور مین بازار کو محفوظ بنا دیا کریڈٹ کے ساتھ ہی سرسبز ٹیم نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا اسوقت ان عہدے داروں کو مسلم لیگ ن کی بھرپور حمائت حاصل تھی جس پر ایک بڑا سیاسی دھڑا الگ ہو گیامسلم لیگ ن کے اس سیاسی دھڑے کا امیدوار رانا ذولفقار اپنے پورے پینل کے ساتھ انجمن تاجران کے انتخابات میں حصہ لے کر سرسبز ٹیم کی برتری ختم کرنے کی پوری کوسش کرے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments