ہیرو ٹیچر ایوارڈز کی تقسیم کے حوالے سے پر وقار تقریب

 ہیرو ٹیچر ایوارڈز کی تقسیم کے حوالے سے پر وقار تقریب

ہیرو ٹیچر ایوارڈز کی تقسیم کے حوالے سے پر وقار تقریب پنجاب حکومت کی جانب سے منتخب ہیرو ٹیچرز میں ایوارڈز، اسناد اور میڈلز تقسیم

خوشاب(نمائندہ دُنیا)یومِ اساتذہ کے موقع پرضلع خوشاب کے بہترین اساتذہ میں ہیرو ٹیچر ایوارڈز کی تقسیم کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، تقریب محکمہ تعلیم کے افسران اساتذہ و معلمات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی، اس موقع پر معز ز مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے پنجاب حکومت کی جانب سے منتخب ہیرو ٹیچرز میں ایوارڈز، اسناد اور میڈلز تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک استاد معاشرے کی تعمیر اور نئی نسل کی کردار سازی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے ۔ بہترین اساتذہ کی حوصلہ افزائی دراصل تعلیم کے شعبے اور قومی مستقبل کی حوصلہ افزائی ہے ۔تقریب میں ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب کے افسران، اساتذہ، سماجی کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ضلع خوشاب کے قابل اور محنتی اساتذہ کو ان کی گراں قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...