سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے پرمیٹر دوبارہ نصب کرکے بجلی بحال
سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے پرمیٹر دوبارہ نصب کرکے بجلی بحال واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے
بھیرہ(نامہ نگار)سوشل میڈیا کے ذریعے آواز اٹھانے کے پانچ روز بعد اس کا میٹر دوبارہ نصب کرکے بجلی بحال کر دی گئی۔نواحی قصبہ سمنبلانوالا کے رہائشی صارف فرحان نے بتایا کہ فیسکو بھیرہ کی جانب سے بار بار غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات اور اذیت کا سامنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف 118 پر شکایت درج کرائی، جس پر مبینہ طور پر فیسکو اہلکاروں نے شکایت واپس لینے کا کہا، تاہم انکار کرنے پر ان کا بجلی کا کنکشن منقطع کرکے میٹر بھی اتار لیا گیا۔صارف کے مطابق واقعہ کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے متعلقہ حکام اور عوام تک پہنچنے کے بعد پانچ روز گزرنے پر ان کا میٹر دوبارہ نصب کرکے بجلی بحال کر دی گئی۔ فرحان نے ایکسیئن فیسکو اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے اور شکایت درج کرانے والے صارفین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے معاملے کا بھی نوٹس لے کر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments