شادی شدہ خاتون سمیت 4لڑکیوں اورکم عمرلڑکے سے زیادتی

شادی شدہ خاتون سمیت 4لڑکیوں اورکم عمرلڑکے سے زیادتی

شادی شدہ خاتون سمیت 4لڑکیوں اورکم عمرلڑکے سے زیادتی داتا نگری کے اسامہ کی اہلیہ ،مشتاق کی بیٹی کواغواکے بعدہوس کانشانہ بنایاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف مقامات پر شادی شدہ خاتون سمیت 4لڑکیوں اورکم عمرلڑکے کوزیادتی کانشانہ بنادیاگیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ میں کے علاقے داتا نگری کے رہائشی اسامہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر اس کی اہلیہ کو اغواء کرلیا گیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب سے مشتاق نامی شہری کی 18 سالہ بیٹی کو ملزم نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا ، تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں فوزیہ نامی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسے قابو کر لیا اور مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ تھانہ ماموں کانجن کے علاقے میں اٹھ سالہ ثانیہ فاطمہ نامی لڑکی کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ اس کے چچا عامر کی جانب سے مبینہ طور پر اسے قابو کرکے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ تھانہ صدر جڑانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے روبینہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کے 10 سالہ بیٹے کو قابو کر لیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...