پانی کی فراہمی بند ہونے سے مکین شدید مشکلات کا شکار

 پانی کی فراہمی بند ہونے سے مکین شدید مشکلات کا شکار

پانی کی فراہمی بند ہونے سے مکین شدید مشکلات کا شکارمیٹر خراب ہونے سے گھروں میں پانی کی قلت نے شہریوں کی پریشانی بڑھا دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیٹلائٹ ٹاؤن اے بلاک میں گزشتہ تین روز سے میٹھے پانی کی فراہمی بند ہونے سے مکین شدید مشکلات کا شکار، گھروں میں پانی کی قلت نے شہریوں کی پریشانی بڑھا دی۔ اہلِ علاقہ کے مطابق آج مکینوں نے اے بلاک میں قائم پانی کی ٹینکی کا دورہ کیا اور متعلقہ افسر سے پانی کی بندش کی وجہ دریافت کی تو بتایا گیا کہ میٹر خراب ہونے کے باعث پانی کی فراہمی متاثر ہے ۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ٹینکی واسا کے زیرِ انتظام آنے کے بعد پانی کی فراہمی کے مسائل وقفے وقفے سے معمول بن گئے ہیں اور بعض اوقات کئی کئی روز تک شہریوں کو میٹھے پانی سے محروم رہنا پڑتا ہے ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کی فراہمی بند ہونے کے باوجود واسا کی جانب سے پانی کے بل باقاعدگی سے وصول کیے جا رہے ہیں، تو پھر شہریوں کو بنیادی سہولت کی بلاتعطل فراہمی کیوں یقینی نہیں بنائی جا رہی؟ اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ میٹر کی خرابی سمیت پانی کی بندش کی وجوہات فوری دور کی جائیں اور عارضی مرمت کے بجائے بار بار پیدا ہونے والے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...