پانچ کروڑ کی ڈکیتی کیس میں دو ملزمان کی ضمانت منظور
پانچ کروڑ کی ڈکیتی کیس میں دو ملزمان کی ضمانت منظورمفرور ملزم پرویز خان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا،مالِ مسروقہ برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پانچ کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کیس میں دو ملزمان کی ضمانت منظور، تیسرے کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ تھانہ سٹی میں درج پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان فیصل اور فرقان کی درخواست ضمانت عدالت نے منظور کرتے ہوئے جیل سے رہائی کا حکم دے دیا، مفرور ملزم پرویز خان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر ریٹائرڈ افسر وزیر خان کے گھر ڈکیتی کے دوران 97 تولہ سونا اور خواتین کے 10 تولہ طلائی زیورات لوٹنے کا الزام ہے ۔ پولیس نے فیصل اور فرقان کو گرفتار کرکے مبینہ مالِ مسروقہ برآمد کیا تھا۔ فاضل جج فیض الحسن شاہ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments