وارہ بندی کا شیڈول مرتب ،چند روز میں جاری کر دیا جائیگا

وارہ بندی کا شیڈول مرتب ،چند روز میں جاری کر دیا جائیگا

وارہ بندی کا شیڈول مرتب ،چند روز میں جاری کر دیا جائیگا کم پانی کاسلسلہ 16اکتوبر سے 15اپریل 2027تک جاری رہے گا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ انہار نے ربیع سیزن 2026-27کے تحت وارہ بندی کا شیڈول مرتب کر لیا جو آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا، جبکہ کاشتکاروں نے اسے غیر ضروری قرار دیتے ہوئے ارباب اختیار کو مجوزہ شیڈول منسوخ کرنیکا مطالبہ کیا ہے ،سپرٹینڈنٹ انجینئر ایل جے سی سرگودھا ڈویژن کی جانب سے ربیع سیزن کے حوالے سے جوشیڈول مرتب کیا ہے اس کے مطابق اس سیزن کے دوران نہروں کی مکمل بندش نہیں ہو گی تاہم شیڈول کے مطابق متعلقہ نہر میں پانی کم کر دیا جائیگا ،یہ سلسلہ 16اکتوبر سے شروع ہو کر 15اپریل 2027تک جاری رہے گا،کاشتکاروں نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریاؤں اور نہروں میں پانی وافر مقدار میں موجود ہونے کے باوجود وارہ بندی سمجھ سے بالا تر ہے ۔ اس سے گندم کی بوائی کے ساتھ ساتھ دیگر فصلوں کی کاشت بھی متاثر ہو گی، لہذا ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ مناسب حکمت عملی اختیار کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...