اغوا کیا اور نہ ہی اجتماعی زیادتی ہوئی، خاتون عدالت پہنچ گئی
اغوا کیا اور نہ ہی اجتماعی زیادتی ہوئی، خاتون عدالت پہنچ گئیگھر سے نکل کر اپنی بڑی بہن کے گھر چلی گئی تھی،شوہرجوئے کا عادی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شوہر پر گھر کا سامان جوئے میں ہارنے کے بعد اپنی بیوی کو بھی جوئے میں داؤ پر لگانے اور بعد ازاں بلیک میلنگ کے لیے اس کے مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کا الزام، 35 سالہ خاتون عدالت میں پیش ہو کر شوہر کے خلاف پھٹ پڑی۔ باجوہ کالونی کی رہائشی ماریہ واسطی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا کی عدالت میں بیان دیا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا اور نہ ہی اس کے ساتھ کوئی اجتماعی زیادتی ہوئی، بلکہ وہ موقع ملتے ہی گھر سے نکل کر اپنی بڑی بہن کے گھر چلی گئی تھی۔ خاتون کے مطابق اس کا شوہر رفاقت علی جوئے کا عادی ہے اور گھر کی تمام اشیاء جوئے میں ہارنے کے بعد اسے بھی داؤ پر لگا چکا ہے ، جبکہ مقدمے میں نامزد یاسر جٹ اور ولید مشکل وقت میں اس کے کام آتے رہے ہیں اور شوہر نے انہیں مبینہ طور پر بلیک میل کرنے کے لیے جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا۔ خاتون کے بیان پر عدالت نے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھٹی سے ایک ہفتے میں مفصل رپورٹ طلب کرلی، جبکہ ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو مقدمے کے ریکارڈ سمیت 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments