بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی
بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی شدید گرمی اور حبس کے دوران بندش سے بچے ، خواتین اور بزرگ پریشان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں دن اور رات میں وقفے وقفے سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی، شدید گرمی اور حبس کے دوران بجلی کی بار بار بندش سے بالخصوص بچے ، خواتین اور بزرگ پریشان ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوتی رہی، جس کے باعث شہریوں کو نیند پوری کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد دن میں بھی لوگوں کو یہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان کے باوجود سرگودھا اور گردونواح میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہنا تشویشناک ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رات بھر ہونے والی لوڈشیڈنگ کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے فوری تحقیقات کرائی جائیں، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments