مزید 19 اشتہاری مجرمان گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اشتہاری مجرمان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں مزید 19 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے گئے ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ، جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو سرچ آپریشنز، ناکہ بندی اور پٹرولنگ مزید مؤثر بنانے کے خصوصی ٹاسک دیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments