5 ملزمان گرفتار، رائفل 44بور 4 پسٹل 30بور برآمد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ واں بھچراں پولیس کی کاروائی، 05 ملزمان گرفتار، رائفل 44 بور، 4 پسٹل 30 بور برآمد، مقدمات درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں انسپکٹر عرفان خان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ عادل ولد محمد شیر سکنہ ڈیرہ فتح شیر خیلانوالہ سے رائفل 44 بور برآمد کی، محمد اصغر ولد محمد اقبال سکنہ شیخالی سے پسٹل 30 بور، محمد حارث ولد محمد وارث سکنہ شادیہ سے پسٹل 30 بور، محمد ابرار ولد محمد اخلاص سکنہ گولے والی سے پسٹل 30 بور، علی حسن ولد حاکم خان سکنہ شادیہ سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments