ای پولیس ایپ کے ذریعے پولیس نے اشتہاری گرفتار کر لیا

ای پولیس ایپ کے ذریعے پولیس نے اشتہاری گرفتار کر لیا

ای پولیس ایپ کے ذریعے پولیس نے اشتہاری گرفتار کر لیا الصوبائی چیک پوسٹوں سیکیورٹی و چیکنگ کے سخت انتظامات کیے گئے

داؤدخیل،میانوالی(نماندہ دنیا، نامہ نگار) جوائنٹ چیک پوسٹ جناح بیراج کی کاروائی، ای پولیس ایپ کے ذریعے اسلام آباد پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری گرفتارڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر بین الصوبائی چیک پوسٹوں سیکیورٹی و چیکنگ کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔انچارج جوائنٹ چیک پوسٹ جناح بیراج اے ایس آئی آفتاب احمد اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ E-Police ایپلیکیشن کے ذریعے اسلام آباد پولیس کے تھانہ کورال کے مقدمہ نمبر 903/2024 میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد اسلم ولد واحد بخش سکنہ شجاع آباد ملتان حال مدینہ ٹاؤن کھنہ اسلام آباد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار مجرم اشتہاری کو تھانہ کالاباغ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ جو مزید قانونی کارروائی کے بعد اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے اس کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...