ستھرا پنجاب کے سپروائزر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ستھرا پنجاب کے سپروائزر رشوت  لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودھا، میانوالی(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے میانوالی میں کارروائی کرتے ہوئے بھرتی کروانے کے عوض مبینہ طور پر 50 ہزار روپے رشوت طلب کرنے والے ستھرا پنجاب کے سپروائزر رانا سمیع اﷲ کو 5 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق سپروائزر رانا سمیع اﷲ نے ہرنولی کے رہائشی رانا حامد سے بھرتی کروانے کے عوض 50 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، جس پر مدعی کی شکایت پر اینٹی کرپشن میانوالی نے کارروائی کی۔ مجسٹریٹ اﷲ نواز جسرہ کی نگرانی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے ملزم کو 5 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...